سماہنی ،اسلام گڑھ(نمائندگان)متحرک نوجوان سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت ملک محمد ندیم کی ممبر اسمبلی چوہدری محمد رزاق سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں علاقے کے مختلف مسائل اور عوامی مشکلات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ملک محمد ندیم نے چوہدری محمد رزاق کو علاقے کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر چوہدری محمد رزاق نے ملک محمد ندیم کے سیاسی و سماجی کردار کو سراہتے ہوئے انتخابات 2026ء میں حلقہ سماہنی میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے ان کی بھرپور سیاسی جدوجہد اور خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے مثبت سیاسی کردار کو علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم قرار دیا۔ملاقات میں علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
13











