اسلام آباد( خبرنگار )مظفرآباد آرمی پبلک سکول اینڈ کالج مظفرآباد کی ہونہار طالبہ آمنہ نعمان نے فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1,088 نمبر حاصل کرکے پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔آمنہ نعمان کی یہ شاندار کامیابی مظفرآباد اور آزادکشمیر کے لیے ایک بڑا تعلیمی اعزاز ہے۔ اپنی محنت، قابلیت اور لگن سے قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے والی آمنہ نعمان نے اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کا سر فخر سے بلند کردیا۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آمنہ نعمان کو پوزیشن ہولڈر کا اعزاز اور انعام پیش کیا۔ اس موقع پر آمنہ نعمان کی کامیابی کو آزادکشمیر کے طلبہ و طالبات کے لیے بھی ایک روشن مثال قرار دیا گیا۔
17











