139

ن لیگ کا 100 روزہ پروگرام، عوامی مسائل دہلیز پر حل ہوں گے: چوہدری عظیم بخش

اسلام گڑھ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری لقمان لیاقت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل وسابق امیدوار اسمبلی چوہدری عظیم بخش کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام اپنی رہائش گاہ کنیلی کے مقام پر کیا گیا۔عشائیہ میں چیرمین یو سی پوٹھہ بینسی حمزہ اقبال، یوتھ کونسلر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ چوہدری مہران مہربان، مرکزی رہنما یوتھ ونگ ن لیگ چوہدری عرفان بندوروی، چوہدری روحان مہربان، عبدالرحمان ایڈووکیٹ، چوہدری ابرار نیاز ایڈووکیٹ، خرم سیف علی ایڈووکیٹ، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری شوکت حسین پاشا، ماسٹر عبد الکریم، جنید بھٹی سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی.عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عظیم بخش نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ الیکشن کے دوران عوام سے کیے وعدے من وعن پورے کیے جائیں گے۔میری سیاست کا محور فقد عوامی خدمت ہے اور انشاء اللہ بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرونگا۔انہوں نے مذید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کا 100 روزہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔ صحت وصفائی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔عشائیہ کے اختتام پر میزبان محفل چوہدری لقمان لیاقت نے مہمان خصوصی سمیت تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی محفل کو چار چاند لگائے۔ چوہدری لقمان لیاقت نے مذید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کو ماڈرن اسٹیٹ میں تبدیل کریں۔ تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی، سیاحت کے تحت خطے کو خودکفیل بنانا اور بنیادی انفراسٹرکچر کے ذریعے لوگوں کی تقدیر بدلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں