3

اسلام گڑھ کے فراز فاروق نے ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)ڈھلہ اسلام گڑھ کے ممتاز بزنس مین فاروق بھٹی زرگر کے صاحبزادے اور ممتاز کاروباری شخصیات محبوب احمد بھٹی اور معروف بھٹی کے بھتیجے پہلوان فراز فاروق نے اسلام آباد میں منعقدہ ڈیڈ لفٹ چیمپئن شب میں گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ پہلوان فراز فاروق اس سے قبل بھی متعدد مقابلوں میں حکومتی سرپرستی کے بغیر گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔اپنی کامیابی کو انہوں نے اپنے والدین کی دعاوں،اپنی محنت اور اللہ تعالی کے کرم وفضل کا صلہ قرار دیا۔اللہ تعالٰی پہلوان فراز فاروق کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں