3

یوم دفاع پاکستان، میرپور میں جوش وجذبہ سے منانے کا اعلان

میرپور (بیورورپورٹ)کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے کہا ہے کہ ڈویژن میرپور میں 06ستمبر یوم دفاع پاکستان قومی ملی،جوش و جذبہ اور نہایت ہی عقیدت و احترم کے ساتھ منایا جائے گا۔اس دن کو ملی جوش و جذبے سے منانے کے لیے تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔سکولوں،کالجز او ر دیگر عوامی اجتماعات کے دوران دفاع پاکستان کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء اور غازیو ں کی خدمات کو اجاگر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 06 ستمبر یومِ دفاع کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورچوہدری ساجد اسلم، ڈپٹی کمشنر کوٹلی عثمان صارم،اسسٹنٹ کمشنر بھمبرسہیل بشیرنے شرکت کی۔ یومِ دفاع کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔طلبا و طالبات میں تقریری و ملی نغموں کے پروگرامزترتیب دیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرز حضرات اپنے اپنے اضلاع میں یومِ دفاع کے حوالے سے پروگرامزترتیب دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں