لاہور(بیورورپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں آزاد کشمیر کی ترقی، اصلاحاتی اقدامات اور باہمی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر بھرپور عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا.انہوں نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف تاریخ ساز منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے پنجاب کے ترقیاتی منصوبے مشعل راہ ہیں پنجاب میں عوامی فلاح اور ترقی کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں سے رہنمائی حاصل کی جائے گی. افتخار گیلانی نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں آزاد کشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے موثر اصلاحات اور عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ملاقات کے دوران پنجاب اور آزاد کشمیر کے درمیان ترقیاتی تجربات اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔
4











