گلگت بلتستان ( خبرنگار )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے سکردو میں علمائے کرام کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان اور تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت پرعزم ہے۔ تمام اضلاع میں وسائل کا منصفانہ تقسیم،ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی پالیسی متعارف کرائیں گے۔ بلتستان کے عوام، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کا مثالی امن وامان کے حوالے سے قابل تحسین کردار رہا ہے۔ سکردو میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور بجلی بحران حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔ ہماری ترجیح عام عوام کی بہتری اور دیہی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اصلاحت کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور نادرا طبقے کی فلاح اور معیار زندگی بہتر بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدارس کیلئے گندم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ گندم کی کمی میں کوٹے کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنایاجائے گا۔ مدارس میں زیر تعلیم طلباء کا ڈیٹا جمع کرنے کا مقصد گندم کی کٹوتی نہیں بلکہ تمام رہائش طلباء کو کوٹہ کے مطابق گندم فراہم کرنا ہے۔
5











