وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر کی عوام کیلئے دی جانے والی گرین الیکٹرک بسوں کے ٹریمنل کا دورہ کیا جہاں انھیں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار محمد ظفر اور دیگر متعلقہ حکام نے گرین الیکٹرک بس سروس کے اجراء ، روٹس اور دیگر انتظامات بارے مفصل بریفننگ دی ۔وزیراعظم نے خود الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا اور ٹریمنل پر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ممبر اسمبلی عبد الرحمٰن آرائیں ،کمشنر مظفرآباد بدر منیر ، مںٔیر میونسپل کارپوریشن سکندر نثار گیلانی، ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی و دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے آزاد کشمیر کیلئے گرین بسوں کا جو وعدہ کیا تھا وہ انتخابات سے قبل ہی پورا کیا۔ مسلم لیگ کی حکومت کا مقصد تعمیر و ترقی،عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مساںٔل میں کمی لانا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کو کم کرے گی اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ہر وہ کوشش کریں گے جس سے یہ احساس ہو کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت بن چکی ہے ۔

10











