130

بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کر دیا گیا

آزاد کشمیر حکومت سازی، وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت مکمل.بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کر دیا گیا.آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا.وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بڑا فیصلہ

اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت.سینیٹر رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق اجلاس میں شریک ہوئے.صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر بھی اجلاس میں شریک ہوئے.سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی اجلاس میں شرکت کی

نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اجلاس میں شریک.ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب بیرسٹر افتخار گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے.آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کے قیام پر اہم فیصلے.آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور حکومت سازی کے امور پر غور.نئی کابینہ کی تشکیل اور حکومتی ترجیحات پر بھی مشاورت.گڈ گورننس اور حکومتی امور بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال.اجلاس میں حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے پر غور
یاد رہے روزنامہ اگلا قدم اپنی 24 اگست کی اشاعت میں ہی بیرسٹر افتخارگیلانی کی بڑے عہدے پر نامزگی پر اسپیشل ایڈیشن شائع کرچکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں