16

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، 46 نومنتخب ارکانِ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(روزنامہ اگلاقدم) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی 46 نومنتخب ارکانِ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ پیر کوآزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اہم اجلاس میں مختلف انتخابی حلقوں سے کامیابی حاصل کرنے ممبران اسمبلی کے علاوہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ممبران اسمبلی نے شرکت کی ۔ حلف اٹھانے والے اراکین میں خواتین، ٹیکنوکریٹ، علما و مشائخ اور اوورسیز کشمیریوں کی نشستوں پر منتخب ہونے والے نمائندے شامل ہیں، عام نشستوں پر کامیاب ممبران اسمبلی اظہر صادق، قاسم مجید، چودھری رخسار احمد، یاسر سلطان، کرنل (ر) وقار احمد نور، چودھری طارق فاروق، چودھری عبدالرزاق، سردار عمیر نعیم، چودھری محمد یاسین، ملک ظفر اقبال، راجہ آصف، راجہ ایاز نثار، راجہ ریاست، فیصل ممتاز راٹھور، سردار میر اکبر خان، سردار ضیاءالقمر، ساجد اقبال عباسی، شاہ غلام قادر، میاں عبدالوحید، سید بازل علی نقوی، سردار مختار عباسی، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ثاقب مجید راجہ، راجہ فاروق حیر خان،محترمہ نورین عارف ، دیوان علی چغتائی، احمد رضا قادری، راجہ محمد صدیق خان، اسماعیل گجر، عامر شاہ، شوکت علی شاہ، ناصر ڈار، محمد احسن رضا، ذیشان علی، یاسین لون، عامر غفار لون، عبدالماجد خان، شامل ہیں جبکہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والکے ممبران اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی، پیر مظہر سعید، اور عبدالرحمان آرائیں ، مریم جاوید، محترمہ سحرش قمر، محترمہ مریم کشمیری، محترمہ مریم ادریس، محترمہ فرزانہ یعقوب، اور محترمہ زوبیہ خورشید شامل ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں