23

آزاد کشمیراسمبلی کی مخصوص نشستوں پر بڑا انتخابی معرکہ ،خواتین سمیت 10 امیدواروں میں مقابلہ

مظفرآباد(خبرنگار) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کی دستبرداری کا دن مقرر تھاخواتین کے لیے مخصوص 5 نشستوں کے لیے 7 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ محترمہ شاہین کوثر ڈار کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد اب درج ذیل 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا:علمائے دین و مشائخ کی ایک مخصوص نشست کے لیے حافظ طارق محمود اور محمد مظہر سعید کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اسی طرح ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز کی ایک مخصوص نشست کے لیے سید افتخار گیلانی اور صاحبزادہ ذوالفقار علی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ریاستی باشندگان مقیمِ بیرونِ ملک کے لیے مخصوص ایک نشست پر صرف ایک امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے تھے، جس کے باعث مذکورہ نشست پر بلامقابلہ انتخاب عمل میں آ چکا ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق خواتین، ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز اور علمائے دین و مشائخ کی مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کل 24 اگست 2026ء کو صبح 10:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک اسمبلی ہال، مظفرآباد میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں