184

تعلیمی بورڈ میرپور، میٹرک امتحان کے نتائج کا اعلان،لڑکیاں پھر بازی لے گئیں

میرپور (بیورورپورٹ) آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے میٹرک امتحان 2026 کے نتائج جاری، میٹرک امتحان 2026 میں سائنس گروپ میں طالبات کا غلبہ، تین طالبات نے 12000 میں سے 1184 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام میٹرک امتحان 2026 کے نتائج میں طالبات نے شاندار برتری حاصل کر لی، سائنس گروپ کی ٹاپ پوزیشنز پر طالبات کا واضح غلبہ رہا۔ 1200 میں سے 1184 نمبر حاصل کر کے تین طالبات مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں، جبکہ 1183 اور 1182 نمبر حاصل کرنے والی طالبات نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ جنرل گروپ میں بھی طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور نے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پارٹ ٹو) سالانہ امتحان 2026 کے گروپ وائز ٹاپ پوزیشنز (پروویژنل) جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق سائنس گروپ (طالبات) میں سمیعہ چوہدری، پیس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سہنسہ، ضلع کوٹلی، نے 1184/1200 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ امامہ مزمل، ریڈ فاؤنڈیشن کالج میرپور، اور مہروش نعیم عباسی، ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول سنگر بٹھارہ، ضلع باغ، نے بھی 1184/1200 نمبر حاصل کیے؛ اسی گروپ میں مخزارا شاہد، ریڈ فاؤنڈیشن سردار بہادر علی خان سکول اینڈ سائنس کالج کھارک، پونچھ، اور نتالیہ محبوب، فاطمہ تز زہرا گرلز کالج کوٹلی، نے 1183/1200 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ وردہ امجد، ادیبہ ظہیر، عرفان انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سٹڈیز تتہ پانی، ضلع کوٹلی، مومنہ شاہد، کیپس کالج برنالہ، ضلع بھمبر، ثنا اعجاز، ریڈ فاؤنڈیشن سکول رہرا، ضلع باغ، اور ایمن اعجاز، ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ، مظفرآباد، نے 1182/1200 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی؛ سائنس گروپ طلبہ میں عبداللہ ریاض، گورنمنٹ ہائی سکول گوراہ، ضلع سدھنوتی، نے 1178/1200 نمبر حاصل کر کے پہلی، احمد طاہر راجہ، ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول دھیرکوٹ، ضلع باغ، اور سرمد حفیظ اعوان، ریڈ فاؤنڈیشن سکول بگنا، مظفرآباد، نے 1176/1200 نمبر حاصل کر کے بالترتیب مساوی دوسری، جبکہ راجہ حسن علی، ریڈ فاؤنڈیشن سکول بگنا، مظفرآباد، نے 1175/1200 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی؛ جنرل گروپ طالبات میں فریال عمران، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مکھیا لہ، ضلع باغ، نے 1127/1200 نمبر کے ساتھ پہلی، امامہ فاطمہ، کشمیر پبلک سکول پھگواڑی، ضلع کوٹلی، نے 1110/1200 نمبر کے ساتھ دوسری، جبکہ امریں مظہر، رائل ماڈل سکول بھمبر، ضلع بھمبر، نے 1108/1200 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی؛ جنرل گروپ طلبہ میں عبداللہ مسعود توحیدی، پرائیویٹ امیدوار، ضلع باغ، نے 1117/1200 نمبر کے ساتھ پہلی، محمد ایان، گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول باغ، نے 1110/1200 نمبر کے ساتھ دوسری، جبکہ محمد اریب خان، پرائیویٹ امیدوار، ضلع باغ، نے 1102/1200 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں