مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 میں ضلع مظفرآباد کے حلقہ کوٹلہ پر سب کی نظریں مرکوز رہیں، جہاں تین مضبوط امیدواروں کے درمیان انتہائی سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
194 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار محترمہ نورین عارف 19,939 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق:
محترمہ نورین عارف (پاکستان مسلم لیگ ن): 19,939 ووٹ
سردار جاوید ایوب: 18,909 ووٹ
سردار تبارک: 18,574 ووٹ
تینوں امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق انتہائی کم رہا، جس کے باعث حلقہ کوٹلہ کا مقابلہ آزاد کشمیر الیکشن 2026 کے سخت ترین اور دلچسپ مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد نورین عارف کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف مقامات پر مبارک باد اور جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
واضح رہے کہ سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔











