لاہور بورڈ کا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سے متعلق اہم اعلان (2026)
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مطابق سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کے لیے بھی ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔
اس پالیسی کے مطابق:
– بورڈ طلبہ کو روایتی (ہارڈ کاپی) رزلٹ کارڈ بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کرے گا۔
– ریگولر طلبہ کے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے لاگ اِن پر دستیاب ہوں گے۔
– پرائیویٹ طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ PDF فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
– طلبہ اپنے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کا 100 گرام کے سفید کاغذ پر رنگین (Color) پرنٹ حاصل کر کے بطور اصل رزلٹ کارڈ استعمال کر سکتے ہیں، جو تمام تعلیمی اور سرکاری مقاصد کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔
لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ نتائج کے اعلان کے بعد اپنا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائٹ یا اپنے متعلقہ ادارے سے حاصل کریں۔













