اسلام آباد ( خبرنگار )صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی جانب سے الیکشن بائیکاٹ کے سلسلے میں پارٹی کارکنان، عہدیداران اور عوام کے نام اہم پیغام پاکستان تحریکِ انصاف آزاد جموں و کشمیر نے موجودہ سیاسی اور انتخابی صورتحال میں انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا جو اصولی فیصلہ کیا ہے، پارٹی اس فیصلے پر آج بھی پوری مضبوطی اور یکسوئی کے ساتھ قائم ہے۔ یہ فیصلہ عوامی مفاد، جمہوری اصولوں اور موجودہ حالات کے تناظر میں کیا گیا تھا، جس پر کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔تمام ضلعی، تحصیل، یونین کونسل اور مقامی تنظیموں، پارٹی عہدیداران، کارکنان، سپورٹرز اور ووٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پارٹی کی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور بائیکاٹ کے فیصلے کا ہر سطح پر احترام کریں۔عام انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف آزاد جموں و کشمیر کا کوئی بھی امیدوار پارٹی کے ٹکٹ، پلیٹ فارم، انتخابی نشان یا باضابطہ تائید کے ساتھ میدان میں موجود نہیں ہے۔ جو بھی شخص اس کے برعکس دعویٰ کرے، وہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تمام کارکنان اور ووٹرز سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی فرد کے دعووں، تشہیری مہم یا ایسے مواد سے متاثر نہ ہوں جس میں پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان یا پارٹی کی شناخت کو غیر مجاز طور پر استعمال کیا جا رہا ہو۔ ایسے عناصر سے مکمل لاتعلقی اختیار کی جائے اور پارٹی کے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہا جائے۔پارٹی کی قوت اس کا نظم و ضبط، نظریاتی وابستگی اور اجتماعی فیصلوں کا احترام ہے۔ یہی حقیقی کارکن کی پہچان ہے کہ وہ ہر حال میں پارٹی کے اجتماعی فیصلوں اور قیادت کی ہدایات پر عمل کرے
18











