20

شہید ذولفقار علی بھٹو نے ووٹ کی پرچی کو عزت دلوائی ،راجہ پرویزاشرف

اسلام گڑھ(خالد مغل سے) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے ووٹ کی پرچی کو عزت دلوائی۔شہید ذلفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔ حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری کی اگر کسی نے خدمت کی ہے تو چوہدری عبدالمجید ہیں۔ حلقہ نمبر دو منی لاڑکانہ ہے اور انشاء اللہ 27 جولائی کو پیپلز پارٹی چوہدری قاسم مجید کی شکل میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقدہ بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ احسن شعیب ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین یو سی پوٹھہ بینسی ابرار لال اور راجہ نعمان حسین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع حال جئے بھٹو کے نعروں سے گھونچ اٹھا۔جلسہ کی نظامت کے فرائض سابق مشیر حکومت راجہ فضل الرحمن ادا کر رہے تھے۔شمولیتی جلسہ سے وزیر حزانہ و انلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید،چیرمین میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ احسن شعیب ایڈووکیٹ، وائس چیرمین یو سی پوٹھہ بینسی ابرار لال، کونسلر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ راجہ فیصل باولی، سابق ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ حاجی عظیم بھٹی، کونسلر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ چوہدری محمد عارف، چیرمین یو سی خالق آباد ظہور احمد، ڈاکٹر رفیق، کونسلر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ چوہدری طالب حسین، سابق سٹاف آفیسر راجہ حضر رحمن،چوہدری سرفراز ڈھلوی، چوہدری ناظم حسین، چوہدری منشی گجر ودیگر نے خطاب کیا۔ شمولیتی جلسہ سے قبل پیپلز پارٹی یوسی کنیلی،یوسی مواہ سہار، میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ، یوسی پوٹھہ بینسی اور خالق آباد کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں جن کی قیادتیں کونسلر چوہدری محمد عارف، چیرمین میونسپل کمیٹی احسن شعیب، وائس چیرمین یو سی پوٹھہ ابرار لال، وزیر اعظم کے آفیسر تعلقات عامہ ملک تنویر سبخانی، چیرمین یو سی رٹھوعہ محمد علی راجہ ظہور، مسیر برادران، چوہدری نزاکت بندوروی، قاضی محمود احمد، ماسٹر یونس چوہدری ودیگر کر رہے تھے۔راجہ پرویز اشرف جب خالق آباد پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ریلی کی شکل میں رئیس مارکی سیف آباد لایا گیا۔شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ میں بلاول بھٹو زرداری کا امیدوار ہوں اور میری جیت حلقہ کے عوام کی جیت ہو گی۔ حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری کو وزارت عظمی پیپلز پارٹی نے دی۔یو سی کنیل اور یو سی مواہ سہار 1996 کی تاریخ دہرائیں گئیں۔27 جولائی کو تیر کے نشان پر ٹھکا ٹھک مہریں لگائیں۔27 کے بعد تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں