111

پنجاب گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کے پے سکیل ریوائز کر دیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن جاری

حکومتِ پنجاب
محکمہ خزانہ
بنیادی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نظرثانی
نوٹیفکیشن (22 جولائی 2026)
حکومتِ پنجاب نے یکم جولائی 2026 سے تمام سول سرونٹس کے لیے نئی بیسک پے اسکیلز 2026 نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اہم نکات
1۔ نئی بنیادی تنخواہیں
یکم جولائی 2026 سے Basic Pay Scales-2026 نافذ ہوں گے۔
یہ Basic Pay Scales-2022 کی جگہ لیں گے۔
2۔ موجودہ ملازمین کی تنخواہ مقرر کرنے کا طریقہ
30 جون 2026 کو جو بنیادی تنخواہ حاصل تھی، اسے نئے پے اسکیل 2026 میں اسی اسٹیج پر منتقل کیا جائے گا۔
جن ملازمین کو Personal Pay مل رہی ہے، وہ نئے اسکیل میں بھی برقرار رہے گی۔
3۔ سالانہ انکریمنٹ
سالانہ انکریمنٹ حسبِ سابق یکم دسمبر کو ملے گی۔
نئے پے اسکیل میں پہلی انکریمنٹ 1 دسمبر 2026 کو دی جائے گی۔
الاؤنسز
4۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022
15٪ (BPS-2017 بنیادی تنخواہ پر) دیا جانے والا Adhoc Relief Allowance-2022
یکم جولائی 2026 سے ختم کر دیا گیا۔
5۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025
10٪ (BPS-2022 بنیادی تنخواہ پر)
یکم جولائی 2026 سے ختم کر دیا گیا۔
6۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023
موجودہ ملازمین کے لیے 30 جون 2023 والی شرح پر برقرار (Freeze) رہے گا۔
نئے ملازمین کو:
BS-1 تا BS-16 = کم از کم بنیادی تنخواہ کا 35٪
BS-17 تا BS-22 = کم از کم بنیادی تنخواہ کا 30٪
یہ الاؤنس آئندہ احکامات تک منجمد رہے گا۔
7۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024
موجودہ ملازمین کے لیے:
BS-1 تا BS-16 = 25٪
BS-17 تا BS-22 = 20٪
یہ بھی موجودہ سطح پر منجمد رہے گا۔
نئے ملازمین کو بھی یہی شرحیں کم از کم بنیادی تنخواہ پر ملیں گی۔
8۔ نیا ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026
تمام پنجاب سرکاری ملازمین کو چل رہی بنیادی تنخواہ (Running Basic Pay) کا 7٪ دیا جائے گا۔
یہ کنٹریکٹ ملازمین (جو باقاعدہ پے اسکیل پر ہیں) کو بھی ملے گا۔
اس الاؤنس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔
چھٹی کے دوران بھی قابلِ ادائیگی ہوگا۔
پنشن یا ہاؤس رینٹ کے حساب میں شامل نہیں ہوگا۔
بیرون ملک تعیناتی کے دوران نہیں ملے گا۔
معطلی (Suspension) کے دوران بھی قابلِ ادائیگی ہوگا۔
Lump Sum تنخواہ والے کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں ملے گا۔
9۔ خصوصی الاؤنسز
جو خصوصی الاؤنس بنیادی تنخواہ پر ملتے ہیں، وہ نئی بنیادی تنخواہ 2026 کے مطابق بڑھ جائیں گے۔
اگر کسی الاؤنس کے لیے مخصوص پے اسکیل درج ہے تو وہ اسی کے مطابق رہے گا۔
10۔ کنوینس الاؤنس (Conveyance Allowance)
بی پی ایس. پرانا. نیا
BS-1 تا BS-4
1,785 روپے. 2,678 روپے
BS-5 تا BS-10
1,932 روپے. 2,898 روپے
BS-11 تا BS-15
2,856 روپے. 4,284 روپے
BS-16 اور اس سے اوپر
5,000 روپے. 7,500 روپے

11۔ خصوصی کنوینس الاؤنس (معذور ملازمین)
معذور سرکاری ملازمین کا خصوصی کنوینس الاؤنس
6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا۔
عام کنوینس الاؤنس اس کے علاوہ بھی ملے گا۔

12۔ آپشن
موجودہ ملازمین (BS-1 تا BS-22) کو 30 دن کے اندر یہ اختیار ہوگا کہ:پرانے Basic Pay Scale-2022 میں رہیں، یا نئے Basic Pay Scale-2026 اختیار کریں۔
اگر 30 دن میں کوئی آپشن نہ دیا گیا تو ملازم کو خودکار طور پر Basic Pay Scale-2026 میں شمار کیا جائے گا۔
13۔ سابقہ احکامات
اس نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سابقہ قواعد میں ضروری ترمیم تصور ہوگی۔
باقی تمام قواعد حسبِ سابق نافذ رہیں گے۔
14۔ انوملی کمیٹی
اگر نئی تنخواہوں میں کوئی مسئلہ یا تضاد پیدا ہوا تو محکمہ خزانہ اس کے حل کے لیے Anomaly Committee قائم کرے گا۔
Download Pay Chart in PDF and MS Excel
Revised Pay scale 2026 Govt. of Pakistan

Chart-of-Revised-Basic-Pay-Scales-2026




NOTIFICATION OF BASIC PAY SCALE 2026 OF PUNJABcontent/uploads/2026/07/5.jpg” alt=”” width=”1244″ height=”1600″ class=”alignnone size-full wp-image-2117″ />

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں