16

گوجرانوالہ: کشمیر انتخابات، مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمتِ عملی پر اہم اجلاس

گوجرانوالہ میں آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، سینیٹر انوشہ رحمان، بزرگ سیاستدان رانا شمیم احمد خان، صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی پنجاب رانا محمد فیاض ایم پی اے، پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب چوہدری نوید اشرف بریار ایم پی اے، پارلیمانی سیکرٹری رانا عارف اقبال، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام سمیت گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی، تنظیمی امور، انتخابی مہم، کارکنوں کی متحرک سازی اور امیدواروں کی کامیابی کے لیے مربوط لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں