10

مظفرآباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح، بلاول بھٹو 23 جولائی کو تاریخی جلسے سے خطاب کرینگے، چوہدری لطیف اکبر

مظفرآباد( خبرنگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح دارالحکومت مظفرآباد میں کر دیا گیا۔ افتتاح سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر و امیدوار اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب، امیدوار اسمبلی مختیار عباسی اور مبشر منیر اعوان نے مشترکہ طور پر کیاافتتاحی تقریب میں چوہدری لطیف اکبر کی آمد پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا جبکہ “جیے بھٹو” اور”جیے پیپلز پارٹی” کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ مرکزی الیکشن آفس کو پارٹی پرچموں، بینرز اور خوبصورت سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یہ انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ اچھل کود کرنے والے گلگت بلتستان کے نتائج دیکھ لیں، جہاں مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر رہی انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے۔ آج اگر دنیا میں کوئی کشمیر کی بات کر رہا ہے تو وہ بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپنی ذمہ داری نبھائی اور صرف ایک تقریر پر گلگت کے عوام نے اپنے ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دیے۔ کشمیر کاز کو اگر آج کوئی مؤثر انداز میں آگے لے کر چل رہا ہے تو وہ بلاول بھٹو زرداری ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کیا جس طرح بلاول بھٹو زرداری نےعالمی فورمز پر کشمیریوں کی نمائندگی کی، اس طرح کسی اور نے کیانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ڈٹ کر دنیا بھر میں کشمیر کی وکالت کر رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے بنیادی دستاویز اور منشور میں مسئلہ کشمیر شامل ہے کیا کوئی اور جماعت ہے جو مسئلہ کشمیر کو بنیاد بنا کر وجود میں آئی ہو چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ معافیاں مانگ کر ملک سے فرار ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ہم نے مارشل لا کے ادوار میں بھی سیاست کی، انتخابات بھی جیتے اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ پیپلز پارٹی کا کارکن ہر حالات میں سیاست کرنا اور الیکشن لڑنا جانتا ہےانہوں نے اعلان کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 23 جولائی کو مظفرآباد کی عوام سے خطاب کریں گے، کشمیریوں سے اپنی بات بھی کریں گے اور ان کی بات بھی سنیں گے،انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور جلسیاں کرنے والوں کو بتایا جائے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے اور جلسے کیسے کیے جاتے ہیں۔ 23 جولائی کا دن ثابت کرے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق وقت پر ہوں گے، اس لیے کوئی کارکن قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دے، ہماری تمام تر توجہ صرف انتخابات پر ہونی چاہیےوزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی اور سازشیوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑکیں مارنے والے بتائیں کہ کیا سیالکوٹ کا آدمی ہمیں ہماری شناخت کا سرٹیفکیٹ دے گا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی کے اندر کشمیریوں کی شناخت کا دفاع کیا، اس لیے کشمیر کے غیرت مند لوگ پیپلز پارٹی کو وٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ کھاوڑا ہماری سیاست کے لیے مشعلِ راہ ہے اور پورے مظفرآباد کی سیاست کا ٹرینڈ کھاوڑا سے سیٹ ہوتا ہے چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے لطیف اکبر کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے وہ ہماری عزت، وقار اور احترام کی علامت ہیں، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہمیشہ سرخرو ہوئےامیدوار اسمبلی مختیار عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کی کامیابی کے لیے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا کیونکہ یہ ہم سب پر فرض ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ان جیسا لیڈر نصیب ہوا وہ مشکل ترین حالات میں مقابلہ کرنے والے سیاستدان ہیں اور ہمارے لیے سیاست میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھی کھاوڑا سے ہے، میں اپنے حصے کا فرض ضرور ادا کروں گا جہاں میرے قردار کی ضرورت ہوگی، میں بھرپور کردار ادا کروں گا۔ ہم سب نے متحد ہو کر چوہدری لطیف اکبر کو کامیاب بنانا ہے اور کھاوڑا سے مثالی نتائج دینا ہیں ،سردار شوکت وسیم نے کہا کہ یہ الیکشن جیتنا ہمارے لیے سب سے اسان الیکشن ہے اس سے پہلے ہم نے بہت مشکل الیکشن جیت لیے تھے اللہ کے فضل سے ہم متحد ہیں اور یہ ایکشن جیت چکے ہیں تقریب میں موجود مظفرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگر خان مغل آصف اعوان شگفتہ نورین کاظمی نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کی کامیابی ہی اس شہر کے امن کی ضمانت ہے کھاوڑا کے لوگ شہر کے امن، ترقی اور استحکام کی خاطر چوہدری لطیف اکبر کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ یہ صرف ایک امیدوار کا نہیں بلکہ پورے شہر کے مستقبل کا سوال ہےتقریب سے راجہ فاروق خان عظمت اعوان نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں