4

مری ایکسپریس وے پر ہائی ایس وین کو آگ لگ گئی، 10 افراد جاں بحق

مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے قریب ایک ہائی ایس وین حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں 4 بچوں سمیت 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ مری جانے والے ایک خاندان کی وین میں پیش آیا، جو ملتان سے سیر کے لیے روانہ تھی۔ وین میں 13 بالغ افراد اور 10 بچے سوار تھے۔موٹر وے پولیس کے حکام کے مطابق، وین اچانک خراب ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور سڑک کنارے نالے میں جا لگی، دیوار سے ٹکرانے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ چونکہ دروازہ دیوار کی جانب تھا، اس لیے مسافر پھنس گئے اور کئی افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس، ریسکیو 1122 راولپنڈی اور مقامی افراد موقع پر پہنچے اور جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس ثاقب وحید نے بتایا کہ حادثے کے بعد وین کی صورتحال ایسی تھی کہ دروازے کھولنا ممکن نہیں تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریسکیو اور انتظامی ادارے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں