منڈاناؤ، فلپائن میں 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔شدید جھٹکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام نے ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے، اور متعلقہ ادارے سمندری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔











