4

نیا بجٹ ؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑے ٹیکس ریلیف پر غور

اسلام آباد
اسلام آباد:حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے، تاہم تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے سے متعلق کئی اہم تجاویز پر ابھی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری درکار ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس سلیب میں کمی، سپر ٹیکس میں 2 فیصد کمی اور برآمدی شعبے پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔ پراپرٹی سیکٹر کے لیے بھی مراعات پر غور جاری ہے تاکہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔دوسری جانب بعض اشیا پر ٹیکس بڑھانے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں، جن میں سولر پینلز، ہائبرڈ گاڑیاں اور 20 سے زائد اشیا پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد تک بڑھانے کا امکان شامل ہے۔حکومت نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں پر کم ٹیکس برقرار رکھنے کی درخواست بھی کی ہے، جو توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی اہداف سے منسلک ہے۔رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس اہداف بھی بڑھائے جا رہے ہیں، جبکہ مالیاتی اہداف کے حصول کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مشاورت جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں