32

وادی میں کھیلوں کے رنگ بکھر گئے

وادی کوٹلہ کے پر فضا سیاحتی مقام جبسر پر کھیلا جانے والا پریمیئر لیگ (JPL) تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ وادی کی فضا میں کھیلوں کے رنگ بکھیر کر اختتام پذیر، رائلز چیلنجرز بھیڑی (RCB) فائنل کی فاتح جبسر کے مقام پر کھیلا جانے والا جبسر پریمیئر لیگ (JPL) کا تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل معرکے میں رائلز چیلنجرز بھیڑی (RCB) کرکٹ کلب نے سیدپور بادشاہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ٹورنامنٹ میں RCB نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کوارٹر فائنل میں سیری شاہین، سیمی فائنل میں بھیڑی بادشاہ اور فائنل میں سیدپور بادشاہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی فائنل میچ کے ہیرو سینئر پلیئر خواجہ نبیل رہے جنہیں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا خواجہ نبیل ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز بھی لے اڑے اس کے علاوہ شیخ تنویر، خواجہ حسیب، جواد اور ٹیم کیپٹن شیخ اسامہ نے بھی پورے ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی RCB ٹیم نے جبسر کے مقام پر اپنے چیمپئن ہونے کا اعزاز برقرار رکھا یاد رہے رائل چیلنجرز بھیڑی 2013 سے اب تک آٹھ مرتبہ جبسر کے مقام پر چیمپئن رہ چکی ہے فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کیپٹن شیخ اسامہ نے کہا کہ “یہ ٹیم ایفرٹ کا نتیجہ ہے تمام کھلاڑیوں نے جان لڑا دی۔ پوری ٹیم کی محنت اور یکجہتی سے ہم اس مقام پر پہنچے ہیں ان شاء اللہ آئندہ بھی بھیڑی کا نام روشن کرتے رہیں گے شائقین کرکٹ نے فائنل میچ اور RCB کی کارکردگی کو بے حد سراہا جیت کے بعد وادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نوجوانوں نے ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں