18

انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز کل سے، پاکستان ٹائٹل کے دفاع کے لیے پُرعزم

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کل عمان میں شروع ہوگا، جہاں پاکستان اپنی چیمپئن شپ کا دفاع کرے گا۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ جمعے کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس گروپ اے میں بھارت، یو اے ای اور نیپال کے ساتھ شامل ہیں۔

کپتان فرحان یوسف کے مطابق ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی ایونٹ کے لیے پُراعتماد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے اور وہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں