اسلام آباد (روزنامہ اگلاقدم): 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ پاکستان مینز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سیمی فائنل کے اہم سنگلز مقابلوں میں:
عاصم خان نے وانگ چی کو 1-3 سے شکست دی۔
نور زمان نے لاو زی کو 1-3 سے مات دی۔
پاکستان کا فائنل میں مقابلہ کوریا سے ہوگا











