62

آج کے دور کا سب سے بڑا شرک – عوامی حاکمیت کا تصور : تحریر: ممتاز ہاشمی

ہر گزرتے اور آنے والے زمانے میں شرک مختلف انداز اورطریقوں میں موجود ہوتا ہے جس کو جانچنا اور پرکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے کیونکہ اس کا صحیح اندازہ لگانا اس وقت کے حالات و واقعات کے تناظر میں ہی کیا جا سکتا ہے اور یہ ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہے ۔ صرف ہر دور میں موجود سچے اہل ایمان ہی کو شرک کے مختلف درجوں اور اقسام کی شناخت کرنے کی اہلیت و صلاحیت ہوتی ہے۔

مستقبل کے کسی شرک کی پیش گوئی اور ان کی نوعیت کا ادراک کرنے کے لئے معروضی حالات و واقعات کی نوعیت کو سمجھنے کی کوشش کرنے کے لئے ایمان کی کاممضبوطی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ کیونکہ شرک کی قسم، نوعیت اور بنیاد، ہر دور کے معاشرے کی تشکیل نو میں مختلف ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ، سماجی ,معاشی حقائق, تہذیبی, اور ثقافتی رشتوں کے ارتقاء کی بنیاد پر منحصر ہیں جو کہ مسلسل تبدیل ہوتے رہتے ہے۔

اس لیے ہمیں آج کا سب سے بڑا شرک دریافت کرنے اور اس سے بچنے کے لیے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ ان تمام حالات اور واقعات کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے اور اس اہم ترین کام کے لیے اپنے قیمتی وقت کی قربانی دینی ہوگی اور اللہ سے نہایت عاجزی و انکساری سے اس کو سمجھنے کی توفیق عطا کرنے کے دعا کرنی چاہیے۔

ہم کو ہمیشہ اس چیز کو معیار بنانا اور مد نظر رکھنا ہو گا کہ شرک کا تعلق اللہ کی ذات اور صفات میں کسی اور کو شریک کرنا ہے جس کا واضح مطلب اللہ کی وحدت پریقین نہ کرنے کے مترادف ہوگا. اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ بات بالکل واضح ہو جائے گی کہ فرعون کا دعویٰ یہی تھا کہ حکم اس کا ہی چلے گا نا کہ اللہ کا. اس نے کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کیا تھا کہ کائنات اس نے تخلیق کی ہے. بس وہ اپنی حاکمیت اور اپنے فیصلوں کو خدائی احکامات پر بالادستی کا اعلان کرتا تھا.

آج کی دنیا میں آزادی ، اور انسانی خودمختاری کی بڑی بات کی جاتی ہے۔ اس انسانی آزادی اور خودمختاری کو معاشرتی اور سماجی نظام کی ترقی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے. اور یہ مکمل انسانی آزادی اور خودمختاری کا تصور ہی اللہ کی کلی وحدت اوراحکامات کی خلاف ورزیوں پر محیط ہے۔

آج زندگی کے ہر شعبہ اور ان میں نافذ سماجی , معاشی, اخلاقی قدروں اور قوانین ہماری اپنی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر تخلیق اور نافذ کیے جاتے ہیں نہ کہ خالق کائنات کے احکامات کے مطابق ۔ نتیجہ واضح ہے کہ آج پوری دنیا اس نظام میں جکڑی ہوی ہے جو کہ عوامی حاکمیت کے کفرانہ نظریات کی بنیاد پر قائم ہے۔ اور اس کے نتیجے میں ہر لمحے اور ہر شعبہ زندگی میں اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی پُوری شدت سے جاری و ساری ہے۔ یا دوسرے لفظوں میں یا آسان زبان میں کہا جا سکتا ہے کہ پوری دنیا میں دین اسلام مغلوب ہے۔ اور انسانی حاکمیت کا تصور مجموعی طور پر غالب اور مکمل طور پر بالاتر ہے

آج کی یہ تلخ حقیقت ہر سچے مومن کے لیے تشویشناک ہے۔ جس پر حقیقی ایمان والوں کو انتہائی مایوسی اور شرمندگی ہے۔

عوامی حاکمیت کا مروجہ تصور موجودہ دور کا سب سے بڑا شرک کیوں ہے اس کوجاننے کے لیے ہمیں اللہ سبحانہ و تعالٰی کے احکامات جو قرآن مجید میں واضح طور پر بیان کئے گئے ہیں ان سے ہی راہنمائی حاصل کرنا ہوگی ۔ اس سلسلے میں قرآن کی مندرجہ ذیل آیات سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں :
سورہ المائدہ، آیت 44
“ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت ونور ہے، یہودیوں میں اسی تورات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ماننے والے انبیاء (علیہم السلام) اور اہل اللہ اور علما فیصلے کرتے تھے کیونکہ انہیں اللہ کی اس کتاب کی حفاﻇت کا حکم دیا گیا تھا۔ اور وه اس پر اقراری گواه تھے اب تمہیں چاہیئے کہ لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف میرا ڈر رکھو، میری آیتوں کو تھوڑے تھوڑے مول پر نہ بیچو، جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وه (پورے اور پختہ) کافر ہیں۔”
سورہ المائدہ، آیت 45
“اور ہم نے یہودیوں کے ذمہ تورات میں یہ بات مقرر کر دی تھی کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور خاص زخموں کا بھی بدلہ ہے، پھر جو شخص اس کو معاف کردے تو وه اس کے لئے کفاره ہے، اور جو لوگ اللہ کے نازل کئے ہوئے کے مطابق حکم نہ کریں، وہی لوگ ﻇالم ہیں۔”

سورہ المائدہ، آیت 47

“اور انجیل والوں کو بھی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ انجیل میں نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق حکم کریں اور جو اللہ تعالیٰ کے نازل کرده سے ہی حکم نہ کریں وه (بدکار) فاسق ہیں۔”
مندرجہ بالا واضح ہدایات کی روشنی میں اگر ہم دیانتداری سے آج کے زمینی حقائق کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ نہ صرف اس وقت پوری دنیا میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کے احکامات کی نفی پر مبنی نظام نافذ ہے بلکہ ہم میں سے اکثریت نہ صرف اس طاغوتی نظام کے تحت ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور اس نظام سے ہر طرح کے فوائد حاصل کرنے میں اپنی تمام کوششوں اور صلاحیتوں کو صرف کر رہے ہیں۔ گویا کہ آج ہم میں سے اکثریت شرک کی مرتکب ہو رہی ہے
کیونکہ اس طاغوتی نظام کے خلاف کسی فعال مزاحمت کے زندگی گزارنا اس شرک کو تسلیم کرنا اور توحید کی نفی کرنے کے مترادف ہے ۔ اور جس میں ہم میں سے اکثریت انفرادی طور پر اور بحیثیت مجموعی پوری امت مسلمہ ملوث ہے۔

اس منظر نامے کی مزید وضاحت کے لیے ایک حدیث بہت اہم ہے جسے ہمیں اپنے ذہن میں رکھنا ہوگا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ طاغوتی پر مبنی شرک کے نظام میں بخوشی زندگی گزارنا پر اللہ ہم سے کتنا ناراض ہے۔ حدیث کا مفہوم یہ ہے

“اللہ نے فرشتوں کے درمیان ایک فرشتے پر وحی کی کہ فلاں شہر کو اس کے تمام لوگوں کے ساتھ تباہ کر دے۔ اس نے کہا:” اس میں تمہارا بندہ ہے۔ اس نے کبھی آپ کی نافرمانی نہیں کی ، یہاں تک کہ ایک پلک جھپکنے کے لیے بھی نہیں۔ “اللہ نے کہا:” پہلے اس پر پلٹنا اور بعد میں دوسروں پر پلٹنا ، کیونکہ اس کے چہرے نے کبھی میرے لیے ناراضگی کے نشانات نہیں دکھائے۔”

اللہ کی طرف سے اس ناراضگی کا اظہار ہم سب کے لیے ایک واضح پیغام ہے. اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ یہ تو اللہ کی ناراضگی کا اظہار اس شخص کے لئے ہے جو کہ ایک لمحے کے لیے بھی اپنی ذات کی حد تک اللہ کی نافرمانی میں نہیں گزرا. لیکن اس نے کبھی یہ نہیں کیا کہ معاشرے میں جو اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اسے روکنے کی کوشش کی یا اس کے چہرے پر اس بات پر غصہ آتا ہو۔
جہاں تک عوامی رائے پر مبنی موجودہ دور میں رائج وقت جمہوریت پر مبنی نظام حکومت کا تعلق ہے تو یہ انہی حدود و قیود میں قابل قبول ہو سکتا ہے جہاں تک اس میں قوانین احکامات خداوندی یعنی شریعت کے تابع ہو۔
اس کے مدمقابل آمریت کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ اللہ کی اطاعت کی بجائے انفرادی اطاعت کا نظام ہے جو مکمل طور پر پر شرک پر مشتمل ہے۔

اب ہم میں سے ہر کوئی خود انفرادی طور پر اپنے ایمان اور طرز عمل کا جائزہ لیں. اور خود اپنا احتساب کرے کہ ہم کس مقام پر ہیں. جب صورتحال واضح ہو جائے گی تو پھر ہم سب کو حالات و واقعات کی روشنی میں ہمیں اپنے آپ کو اس شرک سے بچنے کیلئے اپنی منزل کا تعین اور اس کے خلاف جدوجہد کا لائحہ عمل ترتیب دینے میں آسانی ہو جائے گی ۔

آئیے اللہ سے پورے دل سے معافی مانگیں اور اس کے توحید کے نظام کو نافذ کرنے کا فرض اپنی بساط کے مطابق ادا کرنے کا عہد کریں.

اللہ کی حاکمیت کی بالادستی کے لیے جدوجہد ہی وہ واحد کفارہ ھو گا جو کہ طاغوت کے نظام میں زندہ رہنے کا ادا کیا جا سکے گا۔

اس سلسلے میں عملی اقدامات اور جدوجہد کے طریقہ کار کے لیے سنت رسول سے ہر مرحلے پر مکمل رہنمائی حاصل کرنے کے ضرورت ہے ۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ نے یہ کائنات عدل پر قائم کی ہے اور روز قیامت کو بھی اللہ ہر ایک سے عدل کرے گا . اس لئے ہر شخص کا انفرادی حساب اس کو دنیا میں حاصل طاقت, وسائل اور اختیارات کی بنیاد پر ہو گا. جس کے پاس یہ چیزوں کی بہتاب اور فراوانی ہو گئی ان کا حساب سخت ہو گا اور جن کی پاس یہ چیزیں کم ہو گئی ان کا حساب بھی آسان ہو گا. اور یہی عدل کا تقاضا ہے.

واضع رہے کہ اس مقصد میں ہماری کوششیں اور شراکت بمطابق ہماری حیثیت و دستیاب وسائل کی بنیاد پر اللہ کے نزدیک قیامت کے دن سزا اور انعام کا واحد معیار ہوگا۔

اللہ ہم سب شرک کو سمجھنے اور اس سے بچنے اور اللہ سبحانہ و تعالٰی کی مکمل حاکمیت کے لیے جدوجہد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں