یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ جب بھی پاکستان مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہونا شروع ہوتا ہے تو کچھ خفیہ قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال بننا شروع کر دیتی ہیں جو ہماری 78 سالہ تاریخ کے انتہائی تلخ حقائق ہیں ماضی کے یہ تلخ حقائق اس بات کو تقویت پہنچاتے ہیں کہ یہ مفاد پرست عناصر صرف پاکستانی عوام کے دشمن نہیں ہیں بلکہ یہ دین اسلام کے احیاء کے اہم مرکز کی حیثیت کے حامل، اور اللہ سبحانہ و تعالٰی کے معجزہ یعنی تخلیق پاکستان کے دشمن بھی ہیں۔
حالیہ ماضی کو ہی لے لیں جب پاکستان ایک شدید بحران کا شکار تھا اور نئے آرمی چیف کی تقرری کا مرحلہ درپیش تھا تو اسوقت کے آرمی چیف اور دیگر جرنلزم کی اکثریت جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کی دوڑ سے باہر رکھنے کے لئے سرگرم عمل تھے تو یہ صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف کا اٹل فیصلہ تھا کہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کیا جائے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ تو ان کو اس تقرری سے پہلے ہی ریٹائرڈ کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی تو یہ فیصلہ نواز شریف نے کیا اور جنرل عاصم منیر کو نہ صرف اس عرصے کے لیے ملازمت بھی توسیع دی بلکہ تمام تر دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے جرنل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا۔ جبکہ آخری وقت تک ملٹری اسٹیبلشمنٹ صدر عارف علوی کے ذریعے اس تقرری کو روکنے کی کوشش کرتی رہی۔
اس لیے آج اگر جرنل عاصم منیر اس عہدے پر بلکہ اس کے بعد ترقی پا کر فیلڈ مارشل بن چکے ہیں تو اس کا تمام تر سہرا اللہ سبحانہ و تعالٰی کو جاتا ہے اور اس کے لیے اللہ نے ذریعہ میاں نواز شریف کو بنایا تھا اور جرنل عاصم منیر کو اس احسان کو ہر وقت زہن نشین رکھنا ہو گا۔
اس تقرر کے بعد 9 مئی کی بغاوت اس صورتحال کو مزید واضح کر دیتی ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اس تقرری کے خلاف کس قسم کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ اگرچہ اس بغاوت کی ناکامی اس بات کا ایک اور ثبوت فراہم کرتا ہے کہ ا اللہ سبحانہ و تعالٰی ہی پاکستان کی حفاظت فرماتا ہے۔ جبکہ اسوقت جرنل عاصم کی قیادت میں ایجنسز اس سازش کو ناکام نہ بنا سکیں بلکہ اس کے کچھ عناصر اس میں براہ راست شریک بھی تھے۔ اس ناکام بغاوت میں ملوث سویلین کو تو ملٹری کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے سزائیں بھی سنائی دی جا چکی ہیں لیکن اس بغاوت کے اصل سرغنہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے اہم عہدے داروں کو آج تک سزائیں نہیں دی گئی ہیں۔
اس روپے نے ان سازشی عناصر کو مزید کھیل کھیلنے کا موقع فراہم کیا ۔ اس کے بعد بھارت کے پاکستان پر حملے اور اس میں پاکستان کی واضح فتح نے پاکستان افواج کی عزت میں اضافہ کیا اور ان کی پیش وارانہ صلاحیتوں کو پوری دنیا نے سراہا۔ اگرچہ اس فتح کا بڑا کریڈٹ پاکستان ائیر فورس اور اس کے چیف کو جاتا ہے جنہوں نے بذات خود اس معرکہ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔جس کی پوری دنیا اعتراف کرتی ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ پاکستان میں ساری طاقت کا مرکز ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے اسلئے اس فتح کا کریڈٹ بھی آرمی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے پلڑے میں ڈال دیا اور وہ اس نظام میں مزید کلیدی اختیارات کے مالک بن گئی۔
حالیہ 2024 کے انتخابات کے نتائج نے ایک ہابرڈ نظام کو جنم دیا۔ ان انتخابات کے نتائج پر بھی پاکستان دشمن عناصر نے اثر انداز ہوئے اور خیبر پختون خواہ میں مرکزی سیاسی جماعتوں کو عملی طور پر حصہ لینے ہی نہ دیا بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ایک خاص مقصد کے لیے ان عناصر کو صوبائی حکومت دلائی گئی جو ان دہشت گردوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ےتھی۔ اگرچہ اس میں عدلیہ میں موجود ان عناصر کا بھی بہت کردار ہے جنہوں نے بغاوت میں ملوث عناصر سزائیں دینے کی بجائے کو تحفظ فراہم کیا۔ لیکن ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی ایجنسز کی بھی ناکافی کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ان پاکستان دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا نہ کرسکے۔
بہرکیف اس ہابرڈ نظام نے کامیابی سے پاکستان کو بحران سے نکالا اور پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا جس میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کے رحمت کا اہم کردار ہے اور اس کے ساتھ سول حکومت کی انتھک محنت شامل ہے بلاشبہ اس میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا بھی اہم کردار ہے جس نے اداروں کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا شروع کیا۔
اب جبکہ پاکستان باوجود بین الاقوامی معاشی بحران کے استحکام کی جانب گامزن ہے تو دوبارہ سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے عہدے داروں نے نظام پر مکمل گرفت حاصل کرنے کے لیے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو ایک خطرناک موڑ پر کھڑا کرنا شروع کر دیا ہے جس سے پاکستانی کی سالمیت اور استحکام کے لئے شدید خطرات کا باعث بن رہا ہے۔ اس خطرناک سازش کا اصل مقصد پاکستان میں ملکی سطح پر منظم سیاسی قوتوں کو ختم کر کے علاقائی و لسانی بنیادوں پر نئے گروپوں کی تشکیل ہے تاکہ ان کٹھ پتلیوں کے ذریعے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے اقتدار کو دوام بخشنے کا باعث بن سکے۔ اس سازش میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی ایجنڈے پر تمام استحصالی طبقات مکمل طور پر شامل ہیں جنہوں نے ملکی تاریخ میں ناجائز اور غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنایے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام غربت، مہنگائی و بے روزگاری کا شکار ہیں مگر ان استحصالی طبقات کی ہوس ختم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
اب اس وقت پاکستان جس نازک موڑ پر کھڑا ہے اس میں ایک چھوٹی سی غلطی بھی پاکستان میں خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔ اسوقت پاکستان کے دو صوبے دہشتگردی اور تخریب کاری کا شکار ہیں جبکہ پنجاب اور سندھ جہاں پر سول حکومتیں اپنی کارکردگی دکھا رہی ہی اور خاص طور پر پنجاب حکومت نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو بھی متاثر کیا ہے۔ اس مرحلے پر اس سازش کا مطلب صرف اور صرف ان استحصالی طبقات کو آگے بڑھانے اور ملکی سطح پر منظم سیاسی قوتوں کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔
اگر ان سازشوں کو لگام نہ دی گئی تو سندھ میں تاریخ کے شدید ترین فسادات ہو سکتے ہیں اور پنجاب اپنی ترقی کے راستے سے واپس پرانے زمانے میں آ سکتا ہے۔
اسلئے اس وقت سب سے بڑی ذمہ داری فیلڈ مارشل عاصم منیر پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ادارے کی خبر لیں اور ان عناصر کے خلاف کارروائی کریں جو پاکستان کو ترقی کے راستے سے ہٹا کر خطرناک صورتحال سے دوچار کرنے میں ملوث ہیں۔ اگر اس معاملے میں ذرا سی بھی تاخیر کی گئی تو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
امید ہے کہ فیلڈ مارشل جرنل عاصم منیر میاں محمد نواز شریف کے احسان کا احساس کرتے ہوئے اپنے ادارے کو ان سازشوں سے باز رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں گے۔
عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ان سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان کا ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس بات پر مکمل یقین ہے کہ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے گا جس طرح سے وہ پہلے کرتا آیا ہے۔ ان شاءاللہ۔
174











