9

انڈر 19 ایشیا کپ: دفاعی چیمپئن پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

(رپورٹ محمد یوسف بھٹی) مسقط میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے انتہائی اہم اور اعصاب شکن مقابلے میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔
میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بھارتی بیٹرز کو ہاتھ کھولنے کا موقع نہ دیا۔ علی رضا اور رضوان اللہ کی بہترین اور نپی تلی بولنگ کی بدولت پوری بھارتی ٹیم مقررہ اوورز مکمل ہونے سے پہلے ہی 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

علی رضا اورضوان اللہ 3 ، 3 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کردیا

209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی جونیئر ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ تاہم، حمزہ ظہور اور نیقاب شفیق نے دباؤ کے موقع پر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ پاکستان نے 49 ویں اوور کی پہلی گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے میچ 3 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (UAE) کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس فتح کے بعد گروپ ‘اے’ میں پاکستان کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں