یو این ڈی پی پاکستان (UNDP Pakistan) اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی (MoCC&EC) کے اشتراک سے، عالمی ماحولیاتی سہولت (GEF) کے تعاون سے حیاتیاتی تنوع کی حکمتِ عملی اور عملی منصوبہ (BSAP) برائے گلگت بلتستان کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی عمل جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آج یو این ڈی پی کی ٹیم نے سیکرٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ اریگیشن، گلگت بلتستان، جناب فرید احمد صاحب سے ان کے دفتر میں ایک اہم ملاقات کی اور انہیں منصوبے کے مختلف پہلوؤں اور اس کے مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکرٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ اریگیشن نے گلگت بلتستان میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور BSAP کی تیاری سے متعلق تمام امور میں محکمہ واٹر مینجمنٹ اینڈ اریگیشن کی جانب سے مکمل تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔











