مظفرآباد(روزنامہ اگلاقدم)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 7 مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔پیر کوآزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 7 مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلی ہال مظفرآباد میں پولنگ کا آغاز صبح 10 بجے ہوا،خواتین کی 5 مخصوص نشستوں کیلئے 6 امیدوار میدان میں آئے، مسلم لیگ ن نے 4 خواتین جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے 3 کو نامزد کیا، پیپلزپارٹی کی طرف سے شاہین کوثر ڈار نے کاغذات واپس لے لئے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کی دو اور مسلم لیگ ن کی تین خواتین مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئیں،مریم زمان نے7، مریم ادریس 7 اور سحرش قمر نے بھی 7 ووٹ حاصل کیے، ٹیکنو کریٹ پر افتخار گیلانی 26، علما مشائخ پر مظہر سعید نے بھی 26 ووٹ لئے۔پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید راجا،رکن قانون ساز اسمبلی بن گئیں ،دونوں کا تعلق پونچھ ڈویژن سے ہے
33











