28

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کنڈل شاہی میں اساتذہ کی کمی، طلبہ و طالبات اور والدین پریشان

کنڈل شاہی: گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کنڈل شاہی میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

طلبہ و طالبات، والدین اور عوام علاقہ نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں تدریسی عملے کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے اور تمام ضروری مضامین کے اساتذہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

والدین اور عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہو رہا ہے، جس کے منفی اثرات ان کے تعلیمی مستقبل پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کنڈل شاہی میں اساتذہ کی کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خالی آسامیوں کو جلد از جلد پُر کیا جائے۔

طلبہ و طالبات، والدین اور عوام علاقہ نے کہا ہے کہ اگر اساتذہ کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

عوام علاقہ نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ و طالبات کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں