چکسواری اسلام گڑھ (نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر و ممبر منشور کمیٹی ڈاکٹر مریم ادریس کے ماموں، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ربنواز المعروف سائیں باج طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر ڈاکٹر مریم ادریس اور ان کے اہل خانہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ڈاکٹرمریم ادریس نے اپنے ماموں کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تمام سیاسی و تنظیمی مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔ اس سلسلے میں حلقہ انتخاب ایل اے 2 چکسواری اسلام گڑھ میں ان کی آمد، جلسہ عام سمیت دیگر تمام طے شدہ پروگراموں کا شیڈول بھی مؤخر کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرمریم ادریس نے تمام کارکنان، عہدیداران اور ورکرز سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ربنواز کی وفات پورے خاندان کے لیے ناقابل تلافی صدمہ ہے، ان کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا علاوہ ازیں چیف ایڈیٹرروزنامہ اگلاقدم ہارون الرشید ،گروپ ایڈیٹر رئیس چوہدری ، ویب ایڈیٹر محمد یوسف بھٹی و دیگر سٹاف نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائےمغفرت کی ہے
31












انا للہ وانا الیہ راجعون
ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے
پتہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی بچھڑ جاؤ گے
ساتھ چھوڑ کر یوں تنہا چھوڑ جاؤ گے
ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر دل غمگین ہے
رب کے فیصلے کے آگے سر تسلیمِ خم ہے
افسوسناک خبر / تعزیتی پیام
سیاسی و سماجی شخصیت، محترم چوہدری ربنواز (سائیں باج)—جو کہ ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر محترمہ مریم ادریس کے ماموں محترم تھے—گزشتہ کچھ عرصے سے زیرِ علاج رہنے کے بعد آج رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
یہ ناگہانی و غمگین سوانح پورے خاندان اور ہمارے علاقے کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ اور عظیم نقصان ہے۔
اہم اطلاع: تمام مصروفیات کینسل اور سوگ کا اعلان
غم کی اس گھڑی میں ۳ روزہ سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔
محترمہ مریم ادریس ایم ایل اے کے حلقے میں آمد کے حوالے سے مجوزہ جلسہ عام سمیت تمام سیاسی و سماجی مصروفیات اور شیڈول کینسل کر دیے گئے ہیں۔
تمام کارکنان، ورکرز اور محبین سے اپیل کی جاتی ہے کہ مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔
دعائے مغفرت
الله تعالی مرحوم چوہدری ربنواز (سائیں باج) کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی تمام خطاؤں اور سیئات سے درگزر فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور تمام لواحقین و سوگواران کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
منجانب:
تصویر احمد چوہدری
میڈیا ایڈوائزر ٹو مریم ادریس (ایم ایل اے، حلقہ ۲ چکسواری میرپور آزاد کشمیر)