16

ڈاکٹرمریم ادریس کا سیاست کو گلی نالی سے نکال کر قومی ترقی سے جوڑنے کا عزم

چکسواری(بیورو رپورٹ)محمد ادریس کی رہائش گاہ پر نو منتخب ایم ایل اے ڈاکٹر مریم ادریس کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ،سیاست کو سڑک و گلی پختگی اور نالی ٹوٹی تک محدود کرنے کیلئے بجائے قومی یکجہتی اور اجتماعی مفاد کیلئے استعمال کرنا ضروری قرار دیا۔ عوامی خدمت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار،صحت و تعلیم کے شعبے میں جدت لانے کا عزم۔تفصیلات کے مطاق حلقہ ایل اے -2 چکسواری سے نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ مریم ادریس کے اعزاز میں ان کے بھائی، سینئر صحافی و ثواب فاؤنڈیشن کے صدر انجینئر حسنین ادریس اور خاندان کی جانب سے آبائی گھر پلاک میں پروقار استقبالیہ دیا گیا، جس میں معززین علاقہ اور کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔تقریب سے سابق امیدواران اسمبلی نذیر انقلابی، عظیم بخش اور دیگر مقررین نے مریم ادریس کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ حلقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور نوجوانوں کی رہنمائی میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔مریم ادریس نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا تخصیص عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنائیں گی۔ انہوں نے تعلیم، صحت، روزگار، خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت و سائبر ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو صرف سڑک، گلی اور نالی تک محدود رکھنے کے بجائے معاشرے کی مجموعی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بالخصوصی خواتین کو با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے ٹیکنیکل ادارے بنائیں گے جو نہ صرف پڑھی لکھی خواتین کیلئے مفید ہوں گے بلکہ کم پڑھی لکھی خواتین کو بھی مواقع فراہم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایماع پر سو روزہ پلان میں درجنوں پراجیکٹس شامل ہیں جو صرف سو دنوں میں مکمل کئے جائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری پی ایم ایل این عظیم بخش چودھری نے کہا کہ میں اپنی بہن کو ممبر اسمبلی بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور قائد محترم میاں نواز شریف اور بی بی مریم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھون نے ہماری بہن کا انٹرویو لینے کے بعد انھیں سب سے ٹاپ لسٹ پر رکھا۔ہمارے حلقے کے ایم ایل اے کے بارے میں اتنا ہی کہوں گا کہ وہ جیسے جیتے ہیں انھیں بھی پتا ہے اور ہمیں بھی پتہ ہے کسی او رتقریب میں اس پر بھرپور روشنی
ڈالوں گا۔انھوں نے بھی بطور میزبان تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر مریم ادریس کے مرحوم ماموں کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد،پرنٹ و الیکٹرونکس میڈیا سے تعلق رکھنے والے افرد نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں