35

چکسواری،گزشتہ 3ماہ سے ملنے والا سرکاری آٹا ناپید،دھرنوں سے عوام کو مشکلات

چک سواری( بیورورپورٹ)پچھلے تین ماہ سے چکسواری میں سرکاری ریٹ والا آٹا نا پید۔دھرنے کی وجہ سے کاروبار زندگی بھی تباہ ہو چکے ہیں، غریب عوام فاقے کرنے لگے۔محکمہ خوراک کے ارباب اختیار نے خاموشی کی چادر تان لی۔سیاسی قیادت نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا عوام علاقہ کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نو جون کے بعدسے اب تک سبسڈی والا آٹا چکسواری میں نہ آ سکا۔سستا آٹا کی وجہ سے چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں بسنے والے غریب عوام اس سبسڈی سے فائدہ اٹھاہ رہے تھے اور جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھے ہوئے تھے لیکن تین ماہ سے چکسواری میں سرکاری آٹا کا ایک بھی تھیلا نہیں آیا۔ محکمہ خوراک نے چپ سادھ لی ہے۔ ایک طرف نئی حکومت کے قائم ہونے کی نوید سنا کر خوشخبری دی جاتی ہے کہ جلد ہی آٹا کی سپلائی بحال کر دی جائے گی جبکہ ایک وجہ انٹری پوائنٹس پر بھی پنجاب پولیس کی طرف سے گاڑیاں روک کر بھتہ لینے کی وجہ سے بھی کنٹریکٹرز نے گندم کی سپلائی بند کر رکھی ہے۔ وجہ جو بھی ہو لیکن اس چکی میں غریب ہی پس رہا ہے۔سیاسی قیادت اور امیر سکون میں ہیں۔ عوام علاقہ نے وزیر خوراک اور محکمہ خوراک سے مطالبہ کیا ہے کہ سستا آٹا کی سپلائی بحال کی جائے تا کہ غریب عوام بھی جسم و جاںکا سلسلہ بحال رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں