مظفرآباد ( خبرنگار)حلقہ چار کھاوڑا رحیم کوٹ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت، چوہدری لطیف اکبر کا پُرجوش خطاب،حلقہ انتخاب رحیم کوٹ میں قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے اپنی سابقہ جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیاس موقع پر منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے دوبارہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “ہواؤں کا رخ دیکھ کر سیاست کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہر طرح کے سیاسی حالات کا مقابلہ کیا ہے اور وہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ میدان میں موجود رہے ہیں انہوں نے وفاقی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بیان بازی میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ “پیپلز پارٹی کا مقابلہ چند گماشتے نہیں کر سکتے۔ اگر آج پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لے تو موجودہ حکومت ایک دن بھی قائم نہیں رہ سکتی،چوہدری لطیف اکبر نے اعلان کیا کہ 21 جولائی کو مظفرآباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ تاریخ ساز ثابت ہوگا اور یہ جلسہ اس حقیقت کو ایک بار پھر ثابت کرے گا کہ مظفرآباد پیپلز پارٹی کا مضبوط سیاسی مرکز تھا، ہے اور رہے گا انہوں نے کہا کہ 2021 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مظفرآباد ڈویژن میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی، حالانکہ اس وقت بھی مخالف جماعتیں بڑے بڑے دعوے کر رہی تھیں، مگر عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ پرامن سیاسی ماحول کی حامی رہی ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) غیر ضروری عجلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بمشکل پانچ نشستیں حاصل کر سکے گی، اس لیے حکومت بنانے کے خواب حقیقت کا روپ نہیں دھار سکیں گےاس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنوں نے کہا کہ وہ چوہدری لطیف اکبر کی اصولی قیادت، عوام دوست سیاست اور عوامی خدمت کے جذبے سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی، عوامی خدمت اور آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گےچوہدری لطیف اکبر نے نئے شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے، اور عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ خدمت، جمہوری اقدار اور عوامی مسائل کے حل پیپلز پارٹی کو ترجیح دے رہے ہیں
12











