77

میرپور بورڈ کے انٹر پارٹ ٹو نتائج میں بیٹیوں کا کمال، ٹاپ 20 میں واضح برتری

میرپور (بیورورپورٹ) آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (کمپوزٹ) سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج میں طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ 20 پوزیشنز میں واضح برتری حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر نمایاں پوزیشنز میں طالبات کی تعداد طلبا سے زیادہ رہی، جبکہ طلبا نے بھی مختلف پوزیشنز پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ نتائج میں پری میڈیکل گروپ کے طلبہ و طالبات کی کارکردگی خصوصی طور پر نمایاں رہی، جبکہ پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپ کے امیدواروں نے بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (کمپوزٹ) سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کے مطابق انسائٹ ماڈل کالج بھمبر کے طالب علم محمد ابراہیم نے 1200 میں سے 1140 نمبر حاصل کرکے آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کپس سکول اینڈ کالج سیکٹر ایف ون میرپور کی طالبہ آمنا خالد نے 1138 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن، جبکہ ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر کے طالب علم محمد عثمان شبیر نے 1134 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اندرھال ماڈل سکول اینڈ کالج ڈڈیال کی طالبہ آمنا شکیل نے 1130 نمبر حاصل کرکے چوتھی پوزیشن، کپس سکول اینڈ کالج سیکٹر ایف ون میرپور کی حریم خورشید نے 1128 نمبر حاصل کرکے پانچویں پوزیشن، ریڈ فاؤنڈیشن کالج میرپور کی سلوٰی سرفراز نے 1126 نمبر حاصل کرکے چھٹی پوزیشن، کپس کالج برنالہ کے محمد احمد ڈار نے 1123 نمبر حاصل کرکے ساتویں پوزیشن، گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی فریال فاطمہ نے 1121 نمبر حاصل کرکے آٹھویں پوزیشن اور حورین ایجوکیشن سسٹم باغ کی عروج ظہور نے 1120 نمبر حاصل کرکے نویں پوزیشن حاصل کی۔ٹاپ 20 پوزیشنز میں دسویں پوزیشن 1118 نمبر کے ساتھ اجتماعی طور پر گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے ایان بن سجاد راجہ اور ریڈ فاؤنڈیشن کالج میرپور کی ایمان فاطمہ نے حاصل کی۔ گیارہویں پوزیشن 1117 نمبر کے ساتھ مساوی طور پر منہاج ماڈل کالج لیاقت آباد بھمبر کی معیرہ زریاب، انسائٹ ماڈل کالج بھمبر کی ندرت عابد اور گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی حفظہ فاروق نے حاصل کی۔بارہویں پوزیشن کپس کالج برنالہ کی آمنا رضوان نے 1116 نمبر حاصل کرکے حاصل کی، جبکہ تیرہویں پوزیشن پنجاب کالج راولا کوٹ کے عبید الرحمن نے 1115 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔ چودہویں پوزیشن 1114 نمبر وں کے ساتھ اجتماعی طور پر ریڈ فاؤنڈیشن سائنس کالج گڑھی دوپٹہ کی مہنور اعجاز اور سٹار انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سٹڈیز راولا کوٹ کی مدیحہ منصور نے حاصل کی جبکہ پندرہویں پوزیشن سٹار انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سٹڈیز راولا کوٹ کی ہادیہ ساجد نے 1113 نمبر حاصل کرکے، جبکہ سولہویں پوزیشن کپس سکول اینڈ کالج سیکٹر ایف ون میرپور کی فاطمہ نور نے 1112 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔سترہویں پوزیشن 1111 نمبر وں کے ساتھ مشترکہ طور پر سٹار انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سٹڈیز راولا کوٹ کی حمنہ وسیم، القلم سکول اینڈ کالج عید گاہ روڈ مظفرآباد کی مومنہ ظہیر اور کپس کالج برنالہ ضلع بھمبر کی عائشہ طفیل نے حاصل کی۔ اٹھارہویں پوزیشن کپس سکول اینڈ کالج سیکٹر ایف ون میرپور کی عائشہ حمید نے 1110 نمبر، انیسویں پوزیشن ریڈ فاؤنڈیشن کالج میرپور کی منزہ زاہد نے 1109 نمبر، جبکہ بیسویں پوزیشن اسی ادارے کی عائلہ ساجد نے 1104 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔آزادجموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے جاری نتائج کے مطابق مساوی نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو قواعد کے مطابق مشترکہ طور پر یکساں پوزیشنز دی گئی ہیں جبکہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی کامیابی کو ان کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔مجموعی طور پر نتائج میں گرلز کا پلڑا بھاری رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں