20

عوام کا بائیکاٹ پھر فیئر الیکشن کیسے ؟سردار زعیم سدوزئی نے سوال اٹھا دیا

مظفرآباد( خبرنگار )معروف سیاسی رہنما پی ٹی آئی امیدوار اسمبلی سردار زعیم سدوزئی نے الیکشن کے شفاف ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب عوام کی ایک بڑی تعداد الیکشن کا بائیکاٹ کر رہی ہے تو ایسے حالات میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا دعویٰ کیسے کیا جا سکتا ہے؟انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی جمہوری عمل کی کامیابی عوامی شرکت پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر عوام کی بڑی تعداد انتخابی عمل سے لاتعلق ہو یا بائیکاٹ کرے تو اس سے انتخابی عمل کی ساکھ اور شفافیت پر سوالات جنم لیتے ہیں۔سردار زعیم سدوزئی نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے انتخابی عمل پر اٹھنے والے تحفظات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور ایسے اقدامات کریں جن سے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی جمہوریت اسی وقت ممکن ہے جب تمام فریقین کو مساوی مواقع میسر ہوں اور عوام کو اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔سیاسی حلقوں کے مطابق ڈھونک الیکشن کے حوالے سے جاری بحث نے آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ عوام کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ متعلقہ حکام ان خدشات کے ازالے کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں