11

عوام وزیراعظم کے روبرو، افتخار گیلانی کو مبارکبادیں، پھول اور مسائل کی فہرستیں پیش

مظفرآباد(خبرنگار) حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے مٹ گئے، وزیراعظم افتخار گیلانی سے وزیراعظم ہاؤس میں دن بھر عوامی وفود کی ملاقاتیں۔ وزیراعظم افتخار گیلانی کو عوام کی جانب سے صبح سے شام تک مبارکبادیں، پھول اور دعائیں۔ شہری وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر خوش۔ وزیراعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اتوار کے روز مظفرآباد شہر کی تمام یونین کونسلز سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود جن میں نوجوان اور خواتین بھی شامل تھیں وزیراعظم افتخار گیلانی سے ملنے وزیراعظم ہاوس پہنچتے رہے۔ عوامی وفود نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی اور اپنے اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی۔ عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیحات کا مرکز عام آدمی ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیکر انکو حل کرنے کا پلان مرتب کرکے اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ ایسی تعمیر و ترقی پر مرکوز ہے جس کا براہِ راست فائدہ عام شہری کو پہنچے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے بار بار دروازے نہ کھٹکھٹانے پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں