17

سینئر ترین ایڈیشنل سیکرٹری راجہ شاہد حسین ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ تعینات

مظفرآباد (خبرنگار)آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر No.S&GAD/A-1(40)/XVII/2026(Gazetted-I) کے مطابق تبادلوں و تقرریوں میں نرمی کرتے ہوئے سینئر ترین ایڈیشنل سیکرٹری (بی ایس-19) راجہ شاہد حسین کو محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ میں بطور ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔ نو تعینات ڈائریکٹر جنرل محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ راجہ شاہد حسین قبل ازیں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔ سینئر ایڈیشنل سیکرٹری راجہ شاہد حسین ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ سمیت دیگر اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، نیز محکمہ اطلاعات میں بطور سربراہِ منسلکہ محکمہ بطریقِ احسن خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ گریڈ 20 کے افسر شوکت علی کا تبادلہ کرکے انہیں تا حکمِ ثانی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں