سماہنی (تحصیل رپورٹر/ محبوب چوہدری)یونین کونسل منانہ سرسالہ گڑھا نگیال کی سیاسی شخصیت چوہدری عثمان لیاقت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر اسمبلی چوہدری محمد رزاق نے 12 پول اور 50 کے وی ٹرانسفارمر عوام علاقہ کو مہیہ کیا جس پر کام مکمل ہوچکا ہے یہ اقدام علاقے میں بجلی کی بہترین فراہمی اور عوام کو درپیش 20 سالہ مشکلات میں کمی کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سفر صرف ایک ٹرانسفارمر تک محدود نہیں، بلکہ تعمیر، ترقی اور عوامی خدمت کے تسلسل کا پیغام ہے مقصد یہی ہے کہ ممبر اسمبلی چوہدری محمد رزاق کی طرف سے حلقہ سماہنی کی عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں اور عوام کے لیے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہو۔اس موقع پر چوہدری عثمان لیاقت اور اہل علاقہ نے ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رزاق کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقے کے بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کیں اور عملی کردار ادا کیا۔اہل علاقہ نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے قائد سماہنی اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے آخر میں انہوں نے اہل علاقہ کی طرف سے ممبر اسمبلی چوہدری محمد رزاق کا شکریہ ادا کیا گیا ہے
113











