14

بیرسٹر امجد ملک سے ن لیگی وفد کی ملاقات، میرپور کیلئے اہم مطالبات پیش

اسلام گڑھ( نامہ نگار )مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر ناظم علی ، سینئر راہنماء راجہ مصدق حسین خان اور سینئر جرنلسٹ حسن طاہر اورنگ زیب خان اور عتیق الرحمان پیرزادہ سمیت صوبائی وزیر اور وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کےساتھ خصوصی ملاقات ۔ وفد نے بیرسٹر امجد ملک کے عزیزان سالیسٹر ندیم ملک اور نوجوان پائلٹ عبدالقادر کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمایئں ۔ آمین اس موقعہ پر بیرسٹر امجد ملک نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور آزاد کشمیر الیکشن کے نتیجے میں بننے والی گیلانی حکومت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام کابینہ کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے کہا کہ برطانوی کشمیری کمیونٹی کو دہری مبارکباد کہ چوہدری عبدالرحمان آرائیں ایم ایل اے بھی منتخب ہوئے اور انہیں بیرسٹر گیلانی نے اپنی کابینہ میں بھی شامل کیاہے۔ یہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور انکے کام کی عزت ہے کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے انہیں اس عزت سے نوازا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے لئے ایک سرمایہ اور بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں۔ہم لاہور آفس میں اور آن لائن ماہانہ کھلی کچہریاں منعقد کررہے ہیں اور آپ سب کو دعوت عام ہے کہ آپ اپنے مسائل کے حل کیلئے ان کچہریوں میں شرکت کریں۔ کھلی کچہریاں ایک ایماندارانہ انتظامی عمل کی بنیاد رکھیں گی۔ جب سائل کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی ہونا شروع ہوجائیگی تو نظام خودبخود انصاف کے راستے میں تمام رکاوٹیں ختم کرنے میں لگ جائیگا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ کے تعاون سےسینتیس اضلاع میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دی ہیں جو چھ ماہ میں مقدمات کا فیصلہ کریں گی اس سے انصاف عوام کی دہلیز پر کا خواب پورا ہوسکے گا۔ اسلامی معاشرے میں زمین پر ناحق قبضہ ایک لعنت ہے حکومت اس پر زیرو ٹالیرینس اپن رہی ہے اور قبضہ مافیا اور کرپشن کے خلاف مریم نواز شریف جہاد کررہی ہیں۔ عوام اس آگہی مہم اور کرپشن کے خلاف کاروائی میں 1350 پر کال کرکے کرپشن رشوت اور غلط کام کو رپورٹ کریں ،حکومت سے تعاون فرمایئں تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے۔ اوورسیز کمیشن پنجاب کی جانب سے بھی جنوری ۲۰۲۵ سے ماہانہ کھلی کچہری عوامی خدمت ، جواب دہی سروس ڈیلوری جانچنے کا بہترین زریعہ بنی ہیں ۔ ہم نے حسب روایت سالانہ رپورٹ ویب سائٹ پر اجراء کیا ہے تاکہ سائل کو آگہی اور اوورسیز پاکستانیوں کے سامنے جواب دہی ہوسکے۔ ہم انشااللہ یہ تمام نظام آزاد کشمیر میں بھی لیکر آیئں گے۔ ناظم علی اور راجہ مصدق خان نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیاکہ مظفر آباد بھمبھر اور کوٹلی میں
دانش سکول دئے جاچکے ہیں اور وزیراعظم پاکستان کیلئے دوبارہ یاددہانی ہے کہ میرپور میں دانش سکول کھولنے کی درخواست قبول کئے جائے۔ انہوں نے میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی منظوری پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی وزیراعظم تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور میں بھی پنجاب کی طرز پر لیپ ٹاپ اور دوسری مراعات دی جائیں ۔ انہوں نے کہا جب وزیراعظم چک حریام پل کا افتتاح کریں تو مندرجہ بالا اقدامات پر بھی اعلانات کئے جایئں ۔ وفد نے کہا کہ اوورسیز کمیشن آزاد کشمیر کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام اضلاع بشمول نیلم مظفرآباد ، جہلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی ، سدھنوتی، کوٹلی ، میرپور اور بھمبھر میں ڈسڑکٹ اورسیز کمیٹیوں کااعلان کیا جائے۔بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ اور پاکستان کی تمام قیادت کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا کشمیریوں کیساتھ ہمارا دل دھڑکتا ہے اور ہم ہر مرحلے پر انکے ساتھ ساتھ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں