اسلام گڑھ(نامہ نگار)بریڈفورڈ کے معروف جناح ریسٹورنٹ کے اونر سلیم اختر، یونائیٹڈ کیش اینڈ کیری کے اونر خالد حسین اور جناح ریسٹورنٹ یارک کے اونر تاسف خان کی جانب سے حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت بابو نجیب خان کے اعزاز میں ایک خوبصورت عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں معروف سیاسی شخصیت چوہدری کامران حبیب، راجہ انوار احمد، سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزاد کشمیر خالد محمود خالق، حماد نجیب سمیت بریڈفورڈ کی معزز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع بابو نجیب خان نے میزبانوں کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی شبانہ روز محنتوں سے وطن عزیز میں ترقی اور خوشحالی کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے۔تارکین وطن نے دیار غیر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آج برطانیہ کے شعبہ جات میں کشمیریوں کا طوطی بول رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر میزبان محفل سلیم اختر،خالد حسین اور تاسف خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب خوشگوار ماحول میں باہمی ملاقاتوں، گفتگو اور دوستانہ تبادلۂ خیال کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
20











