واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے خلاف ایک مضبوط دیوار ثابت ہوگا اور ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت معاہدہ کرنے کی شدید خواہاں ہے، جبکہ معاہدے کی تفصیلات سے دنیا کو بہت جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا معاہدہ کیا ہے جس کے کامیاب ہونے کا پہلے کوئی امکان نظر نہیں آتا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں اور مستقبل میں مزید جنگیں بھی رکوانے کی کوشش کریں گے، روس اور یوکرین کے صدور کے ساتھ ان کی انتہائی مثبت بات چیت ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ روس۔یوکرین جنگ بھی جلد اپنے اختتام کو پہنچے۔امریکی صدر نے جی سیون سربراہی اجلاس کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت جلد اپنی سابقہ سطح پر واپس آ جائیں گی، جبکہ امریکی معیشت تمام شعبوں میں ریکارڈ ترقی کر رہی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ آبنائے ہرمز بھی فوری طور پر کھول دی جائے گی
16











