اس وقت جب کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بیشتر نتائج سامنے آ چکے ہیں اور یہ اس بات کی مکمل طور پر نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ کے عوام کی اکثریت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آج سے دو برس قبل ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی کامیابی دلائی تھی اور اس کے ساتھ ہی ریپبلکن پارٹی کو کانگریس اور سینٹ میں بھی برتری دلائی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دو برسوں کے اقتدار میں اپنے لامحدود اختیارات کا بھرپور استعمال کیا ۔ لیکن ان کے تمام اقدامات سے پوری دنیا تو بحرانوں کا شکار ہوئی مگر ان پالیسیوں کے منفی اثرات امریکی عوام کو بھی بھگتنا پڑے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ اپنے ان تمام اقدامات کو امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیتا رہا اور عوامی ردعمل کو میڈیا کا جھوٹ ہے قرار دیتا رہا اور اپنی مقبولیت کے فریب میں مبتلا رہا۔ جبکہ عوامی رائے کی عکاسی مختلف سروے میں واضح طور پر اس کی مقبولیت میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتے رہے۔ اور وہ حقائق کو تسلیم کرنے کی بجائے اس کو فیک میڈیا ہی قرار دیتا رہا۔
اس کے دو برس کے اقتدار میں اس کی معاشی پالیسیوں نے دنیا بھر کو معاشی بحرانوں مبتلا کر دیا جس کا سب سے بڑا سبب دنیا پر بغیر کسی سوچ بچار کے یکطرفہ طور پر ٹیرف کا نفاز تھا۔ اس کے نفاذ سے دنیا بھر کے ممالک کی اقتصادی صورتحال تو متاثر ہوہی مگر اس کے نتیجے میں امریکی عوام کو بھی مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور کر دیا گویا کہ اس اقدام سے امریکی
عوام کو فائدہ کی بجائے نقصان ہی آٹھانا پڑا۔ دوسری طرف اسرائیل کی غزہ پر ننگی جارحیت کی مکمل پشت پناہی نے اس کو دنیا اور امریکی عوام کی نظروں میں مزید متنازعہ بنا دیا۔
ایران پر اسرائیلی کی ملی بھگت سے ننگی جارحیت نے پوری دنیا کو شدید معاشی بحران میں مبتلا کر رکھا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں امریکہ کا دنیا کی واحد سپریم پاور کے تصور کو مسخ کر دیا ہے ایران جیسے ایک معمولی ملک بے اس جنگ میں امریکہ کا نہ صرف بہادری سے سامنا کیا بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ امریکہ کو اس جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے منفی اثرات پوری دنیا اور امریکی عوام یکساں طور پر بھگت رہے ہیں۔ اس جنگ کے نتیجے میں ایران نے خطے سے پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور آج پوری دنیا میں پٹرولیم ممصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اس اضافہ کے اثرات تقریباً ہر چیز پر پڑھتے ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اور آج امریکی عوام بھی دنیا بھر کی طرح شدید مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں اس کے ساتھ ہی بے روزگاری میں اضافہ بھی لازمی طور پر ہوتا ہے۔
ان حالات میں جب کہ امریکی عوام شدید قسم کے معاشی مسائل سے دوچار ہیں تو اس کا نتیجہ واضح طور آج ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے سامنے آیا ہے۔
ان انتخابات میں ڈیموکریٹ نے واضح طور پر سینٹ اور کانگریس میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور اب ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ان ایوانوں سے اپنے اقدامات کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔
اگرچہ امریکہ میں نافذ صدارتی نظام میں صدر کو واضح طور پر کلیدی اختیارات حاصل ہیں مگر پھر بھی اب ان کا استعمال اتنا آسان نہیں ہو گا۔ کیونکہ ریپبلکن پارٹی کو بھی اس بات کی فکر ہے کہ وہ آنے والے صدارتی انتخابات کے لئے مناسب لائحہ عمل اختیار کرے۔ 2027 کا سال ہی ان کے لیے کارکردگی دکھانے کا آخری موقع ہوگا کیونکہ 2028 الیکشن کا سال ہے جس میں امیدواروں کی نامزدگی اور انتخابی مہم ہی پر ساعات زور یو گا۔ عام طور پر روایت رہی ہے کہ نائب صدر ہی اگلی مدت کے لیے صدارتی امیدوار ہوتا ہے اسلئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ممکنہ طور پر موجودہ نائب صدر ڈی جے وینس ہی ہوں گے۔ انسی وجہ سے انہوں نے اس تمام دورانیہ میں اور بحرانوں میں معتدل رویہ اختیار کیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی اقدامات سے روکنے کی بھرپور کوششیں بھی کی ہیں۔
دوسری طرف اس بات کے خدشات بھی موجود ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تاریخی شکست کو دیکھتے ہوئے کوئی انتہائی خطرناک صورتحال پیدا نہ کر دے جو پوری دنیا کے امن و سلامتی متاثر کرنے کا سبب بن جائے۔
اس لیے اسوقت نہ صرف ریپبلکن پارٹی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے بلکہ پوری دنیا کی حکومتوں پر بھی لازم ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک منصفانہ طرز عمل اختیار کرنے پر قائل کریں تاکہ پوری دنیا میں جاری معاشی بحران سے نجات کی طرف پیش قدمی کی جا سکے۔











