اسلام آباد (روزنامہ اگلاقدم) اسرائیلی اپوزیشن نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے عرب جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر غور شروع کردیا ہے۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق ڈیموکریٹس نے آئزن کوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کیا ہے اور اپوزیشن و عرب جماعتوں پر مشتمل حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔
نفتالی بینٹ اور لیبرمین پہلے ہی آئزن کوٹ کی حمایت کرچکے ہیں۔ صدر ہرزوگ کل، بدھ کو، پارٹی نمائندوں سے مشاورت کریں گے۔











