چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس(ر) غلام مصطفٰی مغل کی سینئر ممبر الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن، ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول میں ترمیم
میرپور ڈویژن کے انتخابات پہلے سے مقررہ شیڈول 27 جولائی کو ہی ہونگے
مظفرآباد ڈویژن کے لیے پولنگ 02 اگست ہو گی
مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر پولنگ بھی 02 اگست ہو گی
پونچھ ڈویژن میں پولنگ 10اگست ہو گی
انتخابات کا صاف، شفاف اور پرامن انعقاد یقینی بنایا جائے گا
تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے
الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے
عالمی مبصرین اور صحافیوں کو الیکشن کی کوریج کی مکمل اجازت ہو گی، چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر












