11

آزاد کشمیر میں دھرنو اور لاک ڈاؤن کا 10 واں روز : زندگی مفلوج

دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں کالعد م جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال 10ویں روز میں داخل،تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ،راستوں کی بندش سے غذائی اجناس کی قلت، دیہی علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، راولاکوٹ دھرنے میںشدید بارش کے باوجود لوگ ڈٹ کر بیٹھے رہے بعدازاں صدر سنٹرل بار آزاد کشمیر راجہ ضیغم افتخار نے پریس کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ 6 جون کی پوزیشن بحال کی جائے اور اس کے بعد جاری تمام نوٹیفکیشنز واپس لیے جائیں۔ ان کے مطابق انہی اقدامات کے بعد بامعنی مذاکرات ممکن ہوں گے۔ دوسری جانب شرکاء کا کہنا ہے کہ دھرنے میں بچوں، بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے اور عوام اپنے مؤقف پر قائم ہیں، تاہم مسائل کا حل مذاکرات اور افہام و تفہیم سے ہی نکالنے پر زور دیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں