38

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بندش، 79 روز مکمل، شہریوں کو شدید مشکلات

مظفرآباد (خبر نگار روزنامہ اگلاقدم) آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی طویل بندش کو 79 روز مکمل ہوگئے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے آن لائن کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں، فری لانسنگ، سرکاری و نجی اداروں کے آن لائن امور اور بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں سے رابطے متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بندش نے روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور جدید دور میں انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت کی طویل معطلی سے معاشی و سماجی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فوری بحال کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں