32

آزادکشمیر میں اوگرا نرخوں پر گیس سلنڈر فروخت کرنے کا عدالتی حکم

مظفرآباد( خبرنگار ) عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر نے ریاست میں گھریلو گیس سیلنڈر صرف اوگرا کے مقررہ انراخ پر فروخت کا حکم جاری کردیا، منگل کے روز ہائی کورٹ میں مقدمہ عنوانی امان شفیق وغیرہ بنام آزاد حکومت وغیرہ کی سماعت چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت شاہین نے کی، عدالتی طلبی نوٹس پر سیکرٹری انڈسٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر اصالتا حاضر ہوئے، عدالت کی جانب سے اوگرا ریٹ پر سلنڈر کی فروخت یقینی بنانے کا حکم صادر کیا گیا اور آئندہ تاریخ پیشی تک اوگرا ریٹ پر سلنڈر فروخت کرنے اور اقدامات کرنے کی رپورٹ طلب کی۔ پٹیشنزز کی جانب سے معروف قانون دان ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور وقار عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پیروی کی ۔ مقدمہ میں آئندہ تاریخ پیشی 11 نومبر مقرر کی گئی ہے ،دریں اثنا عوامی حلقوں نے چیف جسٹس کے مذکورہ حکم پر عدالت العالیہ کو خراج تحسین جبکہ پٹیشنرز و وکلاء کو مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ حکومت فوری طور پر اوگرا انراخ پف گیس سیلنڈرز کی فروخت یقینی بنائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں