اسلام آباد(خبرنگار) آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم 2026 کا آغاز ہوگیا۔شجرکاری مہم میں نوجوانوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلبہ اور آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکا بھی اس مہم کا حصہ بنے۔مہم میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے کے اشتراک سے شروع کی گئی یہ شجرکاری مہم ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ شرکا کے مطابق مون سون شجرکاری مہم نہ صرف ہریالی میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ ماحول کے تحفظ کے لیے بھی ایک بہترین موقع ہے۔شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہو گیا ہے۔شرکا کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے جاری شجرکاری مہم ایک سرسبز اور مضبوط پاکستان کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔۔
35











